ارنا کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کو بتایا ہے کہ گزشتہ رات اور دن میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید اور اور 16 زخمی ہوگئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت نے امداد رسانی میں حائل مشکلات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب بھی بہت سے جنازے عمارتوں کے ملبے کے نیچے مدفون اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں اور صیہونی فوجیوں کی بمباریوں کی وجہ سے وہاں تک امدادی اور شہری دفاع کی تنظیموں کے کارکنوں کو دسترسی حاصل نہیں ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 کو غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں اب تک 3 ہزار 822 فلسطینی شہید اور 10 ہزار 925 زخمی ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ